جمعہ 22 جنوری 2021 - 11:17
حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا مرحوم آیت اللہ علوی سبزواری کی المناک رحلت پر اظہار افسوس

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایک پیغام میں، خراسان ایران سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید محمد حسن علوی سبزواری کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

باسمہ تعالی

عوامی خدمت گار عالم حضرت آیت اللہ الحاج سید محمد حسن علوی سبزواری، کی وفات کی خبر انتہائی رنج و الم کا باعث بنی۔

آپ نے اپنی بابرکت زندگی کو  مکتب اہل بیت علیہم السلام، لوگوں کی خدمت اور معارف دینی کے فروغ میں صرف کردیا مرحوم اخلاق حسنہ کے مالک ہونے کے ساتھ تقویٰ کی مثال بھی تھے۔

میں اس عظیم فقدان پر، امام عصر علیہ السلام، نیز حوزہ ہائے علمیہ، سبزوار کے مؤمن عوام اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے اس بزرگ عالم دین کی مغفرت اور رحمت  کے لئے دعا گو ہوں۔

علوی گرگانی 
حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha